اسرائیلی فوج نے غزہ کے انڈونیشین اسپتال کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشین اسپتال بجلی نہ ہونے کے سبب پہلے ہی غیر فعال ہے اور اس میں 550 مریض موجود ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشین اسپتال میں طبی عملے کے 200 ارکان اور 1500 بے گھر افراد موجود ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدے کا اعلان ہو گیا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ انسانی بنیادوں پر ہوا جس کے تحت امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت ہو گی۔