پولیس ملازم کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔روات کے علاقے میں پولیس کے ملازم کلاس فور چوکیدار کے اندھے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔دونوں ملزمان بھی پولیس کے مالی اور رنگ ساز نکلے۔ملزمان نے مقتول نصیر سے رقم ادھار لے رکھی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق رقم کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے منصوبہ بندی کرکے مقتول کو بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ملزمان محمد ارشاد اور شاہ نواز کو روات پولیس نے گرفتار کر لیا۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔معمولی رقم کے لیے اپنے ہی کولیگ کا قتل افسوسناک ہے۔ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہو۔ پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔علاوہ ازیں پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے مزید 3 اشتہاری گرفتار کر لیے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تین اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پولیس ٹیم متحدہ عرب امارات سے پاکستان روانہ ہو گئی، اشتہاریوں میں قیصر الطاف، یونس اور اعجاز خان شامل ہیں، ملزم اعجاز خان گجرات میں قتل کی واردات کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا، جبکہ قیصر الطاف اور محمد یونس راجن پور پولیس کو قتل کے دو واقعات میں مطلوب تھے، ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں برس کے دوران بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 134 ہو گئی، ان ملزموں کو امریکہ ، یورپ ، افریقہ اور خلیجی ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کرائے اور تینوں ملزموں کا تعاقب جاری رکھا، پنجاب پولیس ائیر پورٹ پر ملزموں کو متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دے گا، ادھر آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ قانونی مراحل جلد مکمل کرکے ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، اور ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جائے۔