معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کے بعد صبا قمر پر بھی تنقید کر دی۔
خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے ایک سوال کیا کہ آپ کو اداکاراوْں پر کتاب لکھنے کا موقع ملے تو اُس کتاب کا عنوان کیا ہو گا؟
میزبان نے یہ سوال پوچھتے ہوئے سب سے پہلے اداکارہ صبا قمر کا نام لیا۔
خلیل الرحمٰن قمر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صبا قمر پر کبھی بھی کتاب نہیں لکھوں گا۔
جب میزبان نے یہ جواب سن کر صبا قمر پر کتاب نہ لکھنے کی وجہ پوچھی تو اُنہوں نے کہا کہ معذرت کے ساتھ حالیہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں صبا قمر نے جو لباس پہنا تھا وہ دیکھ کر میرا دل اُچاٹ ہو گیا۔
خلیل الرحمٰن قمر کے اس انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین کی جانب سے ڈرامہ نگار کے خیالات سے اتفاق کیا جا رہا ہے۔