لاہور(نیوز رپورٹر ) فاونٹین ہاوس کے لیے یہ ایک تاریخی دن ہے کہ آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے تمام صوبوں سے نمایاں ادیب، شاعر اور صحافی یہاں موجود ہیں۔ نئی نسل کے نفسیاتی مسائل، منشیات کا استعمال اور بڑھتی ہوئی بے راہروی کے خاتمے میں اہل قلم اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاو¿نٹین ہاو¿س ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ نے آٹھویں قومی اہل قلم کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ کانفرنس فاونٹین ہاوس، اکادمی ادبیات اطفال ، تعمیر پاکستان پبلی کیشنز اینڈ فورم اور اخوت کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے تقریباً دو سو ادیبوںنے شرکت کی۔ ایڈیٹر پھول”محمد شعیب مرزا“ نے کہا کہ ملک بھر کے ادیب سماجی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں اور نئی نسل کی تربیت اور کردار سازی ان کی پہلی ترجیح ہے۔