پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ روز مہندی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔
فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب میں رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ کھلاڑی نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
واضح رہے کہ فہیم اشرف کی شادی کی تقریب 25 نومبر اور ولیمہ 26 نومبر کو ہو گا۔
فہیم اشرف کی شادی کی تقریب نارووال میں جبکہ ولیمے کی تقریب پھول نگر میں ہو گی۔
خیال رہے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آئی تھیں۔
امام الحق کی شادی پاکستانی نژاد نارویجن ڈاکٹر انمول محمود سے 25 نومبر کو ہو رہی ہے۔