پاکستان اور قازقستان نے دونوں ممالک میں اپنے ریاستی میڈیا اداروں کے دفاتر قائم کرنے پر اتفاق کر لیا۔
نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے قازقستان کے سفیر نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ریاستی میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا آئندہ اجلاس بھی قازقستان میں ہو رہا ہے۔
اس موقع پر قازقستان کے سفیر نے بتایا کہ قازقستان کے صدر آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے، دونوں ممالک کے ریاستی میڈیا کے درمیان تعاون مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔