سعودی عرب نے پاکستانی زائرین کیلئے معاہدہ منظور کر لیا. رواں برس 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 1 لاکھ 79 ہزار210 زائرینِ حج کی سعودی عرب آمد اور حج کے معاہدے کی منظوری دے دی۔پاکستانی حج و عمرہ زائرین کیلئے انتظامات کے معاہدے کی منظوری کے بعد عازمینِ حج کی جانب سے حج کی تیاریاں تیز کردی گئیں۔ حج 2024 کیلئے پاکستان سے جانے والے عازمینِ حج کے کوٹے کی حد 1لاکھ79ہزار210 رکھی گئی ہے۔
گزشتہ سال 2022 میں بھی حج کوٹے میں عازمینِ حج کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار مقرر کی گئی تھی تاہم کورونا کے باعث حج کیلئے درخواست دہندگان کی تعداد خاطرخواہ حد تک نہ بڑھ سکی۔ 2024 میں حج پیکیج کی مالیت 10لاکھ 75ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔ن وفاقی کابینہ اجلاس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تھی۔