سپریم کورٹ میں غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اعتراضات کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ نے چیمبر اپیل کی 20 نومبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانونی نوعیت کے ہیں، درخواست پر عائد اعتراضات کا جائزہ عدالت کو لینا چاہیے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل منظور کی جاتی ہے، کیس سماعت کیلئے کھلی عدالت میں مقرر کیا جائے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کی تھی، فرحت اللّٰہ بابر و دیگر نے غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی۔