بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو مداح نے ٹام کروز کی طرح بائیک اسٹنٹ کرنے کا کہہ دیا۔
شاہ رخ خان نے رواں برس اپنی فلموں سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، پہلے اُن کی فلم’ پٹھان‘ نے کامیابی سمیٹی اور پھر ’جوان‘ نے دھوم مچادی۔
ایک ہی برس میں شاہ رخ خان کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ بھی فلم بینوں کو متاثر کرنے کو تیار ہے، جو 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
بالی ووڈ کے کنگ خان کئی بار اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ’شاہ رخ خان سے پوچھیں‘ کے عنوان سے سیشن کرچکے ہیں۔
انہوں نے اپنی فلم ڈنکی کی ریلیز سے پہلے بھی ایسا ہی ایک سیشن رکھا تو مداحوں نے اُن سے سوالات کیے اور شاہ رخ خان نے اُن کا دلچسپ انداز میں جواب دیا۔
ایک مداح نے اُن سے ٹام کروز کی فلم مشن امپاسیبل کا بائیک والا اسٹنٹ کرنے کے بارے میں پوچھا، کیا آپ نے کبھی ٹام کروز کے مشن امپاسیبل کی طرح کچھ کرنے کا سوچا؟
تو شاہ رخ خان نے ڈنکی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سمجھداری کے ساتھ جواب دیا اور لکھا کہ ’میرے پاس موٹر سائیکل نہیں ہے یار‘۔
شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی میں تاپسی پنوں، وکی کوشل اور بھومن ایرانی مرکزی کردار نبھارہے ہیں، جو غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کے موضوع پر بنی ہے۔