عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کے بعد پاکستان میں قیمت بڑھ گئی۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپےاضافہ ہو گیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 16ہزار 500روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11ڈالر اضافے سے 2002ڈالر فی اونس ہوگیا۔