کینیڈا امریکا کی سرحد پر نیاگرا فالز کے قریب رینبو برج پر گاڑی میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا امریکا کی سائیڈ پر ہوا اور اس میں ہلاک دونوں افراد کی تاحال شناخت واضح نہیں ہو سکی ہے۔
دھماکے کے فوری بعد رینبو برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے اور دہشت گردی کے پہلو سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس اور ایف بی آئی کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، دھماکے میں پولیس اہلکار کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کار میں دو افراد سوار تھے، کار کو دوسری بار چیکنگ کے لیے منتخب کیا گیا تھا، اس دوران اچانک کار کی رفتار بڑھی اور وہ بیریئر سے ٹکرا کر پھٹ گئی۔