غزہ میں عارضی جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے حملے جاری ہیں، جبالیا میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 52 افراد شہید ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمی عورتوں اور بچوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔
گزشتہ روز خان یونس کی عمارت پر بم باری سے 10فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی حملوں میں اب تک 14 ہزار 532 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 6 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے غزہ کی 60 فیصد سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ غزہ میں 7 اکتوبر سے ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی بمباری کے 47 دن بعد چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ایک بجے سے ہوگا۔