لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشن اور دیگر پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کی حد تک فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کیوں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے روسٹرم پر ڈی آئی جی آپریشنز کے وکیل شان گل کو طلب کیا اور کہا کہ کیا افسران کے خلاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھنا چاہیے۔
وکیل شان گل نے جواب دیا کہ آپ نے راستہ تلاش کرلیا ہے جو درست ہے۔