ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلن سیمیولز پر 6 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مارلن سیمیولز پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔
مارلن سیمیولز پر ستمبر 2021ء میں 4 چارجز عائد کیے گئے تھے۔
رواں برس اگست میں مارلن سیمیولز جرم کے مرتکب قرار پائے گئے۔