نوجوان بیٹر صائم ایوب نے ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی۔
محمد حفیظ نے امپائر اسٹمپ پر کھڑے ہو کر صائم ایوب کی بیٹنگ دیکھی۔
نیٹس کے بعد محمد حفیظ نے صائم ایوب سے بیٹنگ کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں دورۂ آسٹریلیا کے لیے صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں شیڈول ہے۔