آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پنجاب پولیس کا کلیدی کردار قابلِ ستائش ہے۔
آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے سینٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب عثمان انور سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات پنجاب پولیس اور آسٹریلوی حکومت کے درمیان سیکیورٹی امور میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے آسٹریلین ہائی کمشنر کو کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی۔
نیل ہاکنز نے دہشت گردی کے خاتمے میں پنجاب پولیس کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ پنجاب پولیس کی استعداد میں بہتری کے لیے معاونت فراہم کریں گے۔