پاکستانی بین الاقوامی انعام یافتہ اداکار و ہدایت کار عثمان مختار نے ہالی ووڈ کی جانب سے میکسیکن اداکارہ میلیسیا بریرا کو اظہارِ خیال پیش کرنے پر فلم سے نکال دینے پر اپنا ردِ عمل ظاہر کر دیا۔
عثمان مختار نے میکسیکن اداکارہ میلیسیا بریرا کو ہالی ووڈ فلم سے نکالنے کے عمل کو ناگوار قرار دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے اسٹوری شیئر کی اور اپنے فالوورز کے ساتھ اس خبر پر ردِ عمل شیئر کرتے ہوئے مغربی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مذکورہ خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ جو آزادیٔ اظہار رائے، آزادیٔ اظہار خیال کا درس اتنے عرصے سے ہمیں سکھاتے آئے ہیں وہ درس دراصل کافی سلیکٹیو ہے۔
خیال رہے کہ میکسیکن اداکارہ میلیسیا بریرا کو سوشل میڈیا پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹس کرنے پر امریکی کمپنی اسپائی گلاس نے ہالی ووڈ کی فلم اسکریم 7 کے سیکیوئل سے نکال دیا، جس کے بعد ان کے مداح ناراض ہو گئے اور فلم کے سیکوئل کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔