نگراں وزیرِ داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کا کہنا ہے کہ ہمارا حتمی ہدف حصولِ امن ہے، ایسا امن جو دیرپا، پائیدار ہو۔
میر زبیر جمالی نے اے ٹی ایف پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بیسک کورس تربیت مکمل کرنے والے 300 جوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ صوبےمیں پولیس پروفیشنل فورس بن چکی ہے، پولیس کو باصلاحیت فورس بنانے کا کریڈٹ محکمےکے افسران کو جاتا ہے۔