پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ سوشل میڈیا پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلسل آواز اُٹھاتی نظر آ رہی ہیں۔
اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی حالیہ پوسٹ میں دنیا بھر کے لوگوں سے سورۃ البقرہ پڑھنے کی گزارش کر دی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ چاہے آپ مسلم ہیں یا غیر مسلم، میری سب سے گزارش ہے کہ سورۃ البقرہ کا ترجمہ پڑھیں۔
اداکارہ نے اردو نہ سمجھنے والے لوگوں سے سورۃ البقرہ کا انگریزی ترجمہ پڑھنے کی اپیل کی۔
اشناہ شاہ نے یہ بھی لکھا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مسلمانوں کو قرآن میں پہلے ہی بتا دیا گیا تھا جسے پڑھ کر میرے تو رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بم باری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔