اسلام آباد : امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا کہنا ہے کہ غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے.عالمی طاقتیں غزہ میں جرائم کو رکوائیں۔
تفصیلات کے مطابق امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانی جان کا قتل حرام ہے.غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔امام کعبہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے. عالمی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اورغزہ میں جرائم کورکوائیں۔صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کی سختی کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں. رب کریم ظالموں کو سخت ترین سزا دے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کےتعلیمی و تحقیقی ادارے باہمی اشتراک و تعاون پر توجہ دیں ، نسانی جان کو بلاوجہ قتل کرنے والے کے لیے جہنم کی وعید ہے۔
دوسری جانب مدد علی سندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان امت مسلمہ کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. آج امت مسلمہ فلسطین کی حالت زار پر مغموم ہے، انسانی جان کی حفاظت پر کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے.اسلام پُر امن بقائے باہمی اور امن کا درس دیتا ہے۔