غزہ کی وزارت صحت نے اسپتالوں سے زخمیوں اور طبی عملے کے انخلا سے متعلق عالمی ادارہ صحت سے رابطے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی گرفتاری کی ذمہ داری اسرائیل اور اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے طبی عملے اور مریضوں کے ساتھ پرتشدد سلوک کیا، الشفاء اسپتال سے انخلاء کے دوران طبی کارکنوں اور عملے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ بھی شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں سے زخمیوں اور طبی عملے کے انخلا کے معاملے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے رابطے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔