صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں روس کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈانیلہ گانیچ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس سے تجارت، تحفظ خوراک، توانائی اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔
صدرِ مملکت نے روس سے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران صدرِ مملکت نے غزہ کی صورتِ حال، فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم پر بھی روشنی ڈالی اور خواتین، بچوں، صحافیوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کے قتل کی مذمت کی۔
صدرِ مملکت نے روسی سفیر کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔