امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہوبی ایئرپورٹ کے پرائیوٹ ہینگر میں پارک دو نجی جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک طیارے کا اگلا حصہ دوسرے طیارے کے پر کے اوپر چڑھ گیا۔
حکام کے مطابق بدھ کو پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں ہیوسٹن ایوی ایشن حب میں آپریشن متاثر نہیں ہوا۔
ہیوسٹن ایئرپورٹ سسٹم نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق دن کے 10 بجکر 45 منٹ پر فکسڈ بیسڈ آپریٹر ہینگر میں پارک دو نجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
دریں اثنا فضا سے لی گئی تصویر میں ایک طیارے کے نوز کا اوپری حصہ دوسرے طیارے کے ونگ سے ٹکرا کر اس پر چڑھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔