لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف پولیس کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔
سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر کے خلاف پولیس پر حملہ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کی۔
سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف 8 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جسے آج سماعت کے دوران عدالت نے مسترد کر دیا۔