نگراں وزیر صنعت و تجارت سندھ یونس ڈاگھا نے کہا ہے کہ صنعتوں میں آگ لگنے سے بچاؤ کے اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ نیشنل فائر سیفٹی سمپوزیم کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
یونس ڈاگھا نے کہا کہ کراچی کی 90 فیصد سے زائد رہائشی، کاروباری اور صنعتی عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کا نظام نہیں۔
سمپوزیم میں شریک نگراں صوبائی وزیر کھیل جنید علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں آگ بجھانے اور ہنگامی حالات میں انخلا کے خصوصی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔
فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے صدر کنور وسیم نے کہا کہ پاکستان میں آگ لگنے کے حادثات میں ہر سال کم از کم 10 سے 15 ہزار ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
اختتامی تقریب میں نگراں وزیر صنعت و تجارت سندھ یونس ڈاگھا نے صنعتوں میں آگ لگنے سے بچاؤ کے اقدامات کو لازمی قرار دیا۔