جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی ویڈیو جاری کر دی۔
تشدد کی شکار رضوانہ گزشتہ 5 ماہ سے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، اسپتال کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضوانہ اب بغیر سہارے کے چل سکتی ہے۔
رضوانہ نے صحت یاب ہونے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور نگراں وزیراعلیٰ، اسپتال کے پرنسپل اور تمام ڈاکٹرز کے لیے دعائیں بھی کیں۔
اسپتال کے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ رضوانہ کو اسپتال سے جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا، اسپتال سے ڈسچارج ہو کر بھی رضوانہ لاہور میں ہی رہے گی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ مختلف ادارے رضوانہ کی ذمے داری لینے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں جس ادارے میں زیادہ اچھی سہولیات ہوں گی وہاں رضوانہ کو منتقل کریں گے۔