معروف بھارتی رقاصہ، ماڈل، اداکارہ اور ٹیلی ویژن ٹاک شو میزبان راکھی ساونت نے رئیلٹی شو بگ باس سیزن 17 میں شریک ہونے کے اطلاعات کو غلط اور جھوٹا قرار دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ تو اس وقت دبئی میں ہیں اور ان کے پاس شو کے لیے وقت نہیں ہے، انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ ان کا نام استعمال نہ کریں۔
حال ہی میں پاپارازی وریندر چاولہ نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ راکھی ساونت شو میں اپنے سابق شوہر کے ساتھ داخل ہوں گی۔
اس سال کا بگ باس سیزن 17 جاری ہے اور یہ چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، اس سیزن میں بگ باس میں 16 کنٹسٹنٹ شریک ہیں۔
شو کے منتظمین اسے دلچسپ بنانے کے لیے متعدد وائلڈ کارڈ اینٹریز کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جس کے تحت آٹھ نئے کنٹسٹنٹ شریک ہوں گے، جس میں راکھی ساونت جس میں راکھی ساونت اور ان کے سابق شوہر شامل ہیں۔