پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین سے یونین کونسل معین الدین پور سیداں سے (ق) لیگی رہنما سید حسن شاہ آف السید ٹریولز، سید صیغم شاہ آف ناروے، سید ایاز شاہ، چوہدری بلال وڑائچ ، سید توقیر شاہ نےخصوصی ملاقات کی
لاہور میں چوہدری سالک حسین کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی جسمیں سید حسن شاہ، سید صیغم شاہ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی یونین کونسل میں جاری سرگرمیوں بارے انہیں آگاہ کیا اور (ق) لیگ کیساتھ آئندہ بھی مضبوط دھڑے کیساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی
سید حسن شاہ کا کہنا ہے پارٹی قیادت کی جانب سے جو بھی ذمہ داری تفویض کی جائیگی اسے نیک نیتی سے نبھایا جائیگا علاقے میں (ق) لیگ کا وسیع ووٹ بنک موجود ہے جہاں تنظیم سازی کی ضرورت ہے
دوران ملاقات سید حسن کا مزید کہنا تھامعین الدین پور کے لوگ آج بھی چوہدری شجاعت حسین کی آواز پر لبیک کہیں گے اور انکے فرزندوں کو کامیاب کروانے کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے
چوہدری سالک سے دروان ملاقات سید صیغم شاہ کا کہنا تھا پہلے دن سے ظہور الٰہی خاندان کیساتھ کھڑے ہیں اور کبھی اس خاندان کیساتھ کھڑے ہونے سے قدم ڈگمگائے نہیں انشاء اللہ یونین کونسل ہی نہیں حلقے میں جماعت کے کارکنوں کو متحرک فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے