پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سید حسن شاہ آف السید ٹریولز،سید صیغم شاہ آف ناروے، سید ایاز شاہ، سید توقیر شاہ کی قیادت میں معین الدین پور کے وفد کی ملاقات
سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا گجرات میں لوٹ مار کرنیوالوں کا دور گزر چکا یہ اب دوبارہ نہیں آئیگا عوام کو ماضی اور موجودہ نظام میں جلد ہی فرق دکھائی دے گا
سالک حسین کا کہنا تھا گجرات ضلع میں رُکے ہوئے منصوبہ جات شروع ہو چکے ہیں جو جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچیں گے انکی کڑی نگرانی کررہے ہیں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا عوام کو تکالیف کا انداز ہ ہے انشاء اللہ ان منصوبہ جات کے مکمل ہونے سے انہیں ریلیف ملے گا
سابق وفاقی وزیر کامزید کہنا تھا یونین کونسل اور حلقے میں مسائل کی نشاندہی کریں انشاء اللہ انہیں فوری طور پر حل کیاجائیگا ہمارا فوکس حلقے کے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے
اس موقع پر سید حسن شاہ نے چوہدر ی سالک حسین کو معین الدین پورمیں کارنر میٹنگ کی دعوت دی اور جلالپورجٹاں روڈ کی حالت زار کی نشاندہی بھی کی
دوران میٹنگ میں (ق) لیگی رہنما چوہدری شافع حسین، چوہدری بلال وڑائچ ، حافظ عقیل بھی موجو دتھے