پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اختر جدون مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اختر جدون نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن اور نہال ہاشمی نے کراچی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اختر جدون سے ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی۔
اختر جدون کا تعلق کراچی کے ضلع کیماڑی سے ہے اور وہ 2008 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور پھر سندھ حکومت میں وزیر برائے ٹرانسپورٹ رہے۔
انہوں نے کہا کہ جوش و جذبے سے میں نے 2002 سے سیاسی سفر شروع کیا، دو بار ایم پی اے رہا اور وزیر بھی رہا، آج میں پی پی کی سیاست چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔