بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی کو ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے سامنے فلم ویر زار کی شوٹنگ کے دوران غیرسنجیدہ ہونے پر فلم ساز یش چوپڑا سے ڈانٹ پڑ گئی تھی۔
رانی مکھرجی بالی ووڈ کے مشہور فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں غلام، کبھی خوشی کبھی غم، بلیک، چلتے چلتے، ہم تم، کبھی الوداع نہ کہنا، ویر زارا اور بنٹی اور ببلی شامل ہیں۔
حال ہی میں اپنی فلم بنٹی اور ببلی 2 کی پروموشن کےلیے کامیڈی پروگرام کپل شرما شو کے دوران رانی مکھر جی نے یش چوپڑا سے ڈانٹ پڑنے کا ایک واقعہ سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ بتایا کہ فلم ویر زارا کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ کے کردار اور انکے کردار کی عمروں میں بہت بڑا فرق تھا اور شاہ رخ کو سفید بالوں میں دیکھ کر وہ ہنس پڑیں۔
واضح رہے کہ رانی مکھر جی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے، چلتے چلتے اور کبھی الوداع نہ کہنا جیسی فلموں میں کام کرچکی تھیں۔
اس حوالے سے رانی کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ نہیں بلکہ فلم سیٹ پر یہ انکے ساتھ متعدد مرتبہ ہوا، ایسا اس لیے بھی ہوا کیونکہ ساتھی اداکار شاہ رخ خان انہیں دیکھ کر ہنس پڑتے تھے۔
رانی مکھرجی نے بتایا کہ ایسا بار بار ہونے کی وجہ سے ڈائریکٹر یش چوپڑا نے سیٹ پر سب کے سامنے انہیں ڈانٹا، جس کے بعد مذکورہ سین کو بغیر کسی ہنسی مذاق کے مکمل کیا گیا۔