خیبر پختونخوا سے سابق وزیرِ خزانہ مظفر سید نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مظفر سید آج جلسے کے دوران پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفر سید نے پرویز خٹک اور محمود خان سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مظفر سید کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ 30 سال تک جماعت اسلامی سے بھی وابستہ رہے تھے۔
مظفر سید نے سب تک نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور محمود خان نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، آج اعلان کروں گا۔