مسلم لیگ ن کے رہنما کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی بلاول سے متعلق رائے پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہے، ن میں سے ش نکالنے کی باتیں کرنے والے اب اپنی وضاحتیں دیں گے۔
اس حوالے سے کھیل داس کوہستانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے زرداری صاحب کے انٹرویو کا کلپ ہٹانا بھی اندرونی معاملہ ہے۔
کھیل داس کا کہنا ہے کہ ن میں سے ش نکالنے کی باتیں کرنے والے اب اپنی وضاحتیں دیں گے، مکافاتِ عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ ’ سب تک نیوز‘ کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ جو پیپلز پارٹی الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول نہیں میرے پاس ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ بلاول کو جو ٹکٹ جاری ہو گا اس پر بھی دستخط آصف زرداری کے ہوں گے۔