میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا نے سوشل میڈیا پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اُٹھانےکو یہود مخالفت سے جوڑنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
میکسیکن اداکارہ میلیسا بریرا کو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر امریکی کمپنی اسپائی گلاس نے فلم ’اسکریم 7‘ کے سیکیوئل سے نکال دیا گیا اور ناقدین کی جانب سے ان پر یہود مخالفت کے الزامات بھی لگائے گئے۔
جس کے بعد میلیسا بریرا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ناقدین کے لیے ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سب سے پہلے تو میں یہود دشمنی اور اسلامو فوبیا کی مذمت کرتی ہوں۔
اداکارہ نے لکھا ہے کہ بطور ایک قابلِ فخر لاطینی اور میکسیکن شہری میں اس ذمے داری کو محسوس کرتی ہوں جو میرے پاس سنے جانے کا استحقاق فراہم والے ایک پلیٹ فارم کی موجودگی کی وجہ سے ہے اور اس لیے میں نے اسے ان مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ضرورت مندوں تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے جن کی مجھے فکر ہے۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ ان کی قیادت نہیں ہے اور کسی بھی گورننگ باڈی کو تنقید سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔
ملیسا بریرا نے لکھا کہ میں دن رات مزید اموات اور تشدد نہ ہونے اور پُر امن بقائے باہمی کے لیے دعا کرتی ہوں۔
اُنہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا ہے کہ میں ضرورت مند لوگوں، انسانی حقوق اور آزادی کے لیے اپنی آواز اُٹھاتی رہوں گی خاموش نہیں رہوں گی۔