سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جیل میں وکلاء اور فیملی سے ملنے اور دیگر سہولتیں دینے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
فواد چوہدری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے چیف کمشنر کو پٹیشنر کی درخواستوں کو زیرِ غور لا کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے کہا ہے کہ پٹیشنر کی درخواست پر فیصلہ کر کے آئندہ سماعت سے قبل رپورٹ دیں۔
فواد چوہدری کی درخواست پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری وکیل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عدالتی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا، بظاہر یہ آئینی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، چیف کمشنر اسلام آباد بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے؟
بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست پر مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔