سیکریٹری جنرل جے یو آئی (ف) و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی۔
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں بلوچستان کے امن و امان سمیت داخلی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مستقبل میں بھی بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال پر ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل سے بھی نگراں وزیرِ داخلہ کو آگاہ کیا۔
جس پر سرفراز بگٹی نے زمینداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔