نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا کراچی کے مختلف وینیوز پر آغاز ہو گیا، پہلے روز راولپنڈی ریجن، کراچی، ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، لاہور وائٹس، کراچی وائٹس اور سیالکوٹ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی ریجن نے ایبٹ آباد ریجن کو تین وکٹوں سے شکست دی، ایبٹ آباد ریجن نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، راولپنڈی ریجن نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر سات وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی نے پشاور کو سات وکٹوں سے ہرایا، پشاور کی ٹیم 19ویں اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، کراچی نے 19ویں اوور میں ہدف تین وکٹوں پرحاصل کرلیا۔
ڈیرہ مراد جمالی نے حیدر آباد کو دلچسپ مقابلے میں ایک رن سے ہرایا، ڈیرہ مراد جمالی 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، حیدر آباد کی ٹیم 8 وکٹوں پر 116 رنز بنا سکی۔
فاٹا نے آزاد جموں کشمیر کو 40 رنز سے شکست دی، فاٹا نے 8 وکٹوں پر 153 رنز اسکور کیے، آزاد جموں و کشمیر 7 وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی۔
لاہور وائٹس نے لاڑکانہ کو 7 وکٹوں سے مات دے دی، لاڑکانہ نے 8 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ لاہور وائٹس نے تین وکٹوں پر ہدف حاصل کیا۔
کراچی وائٹس نے اسلام آباد کے خلاف کامیابی حاصل کی، سیالکوٹ نے ملتان کو سپر اوور میں شکست دی، دونوں ٹیموں نے مقررہ اوورز میں 148، 148 رنز بنائے تھے۔