رواں مالی سال کےپہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں موٹرسائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں ہونڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت 3 لاکھ 45 ہزار 381 یونٹس سے 6 فیصد کم ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 260 یونٹس ہوگئی۔سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 13 ہزار 532 یونٹس سے 4 ہزار 995 یونٹ رہ گئی۔یاماہا موٹر بائیکس کی فروخت بھی 4 ہزار 856 یونٹس سے کم ہوکر 3 ہزار 237 یونٹس رہ گئی جبکہ روڈ پرنس موٹر بائیکس کی فروخت میں 52 فیصد کی غیر معمولی کمی دیکھی گئی جو 12 ہزار 194 یونٹس سے 5 ہزار 851 یونٹس پر آگئی۔یونائیٹڈ آٹو موٹر سائیکلوں کی فروخت 6 فیصد کمی کے بعد 30 ہزار 337 یونٹس سے 28 ہزار 633 یونٹس ہوگئی۔یونائیٹڈ آٹو تھری وہیلر کی فروخت 521 یونٹس سے کم ہوکر 106 یونٹس رہ گئی جبکہ سازگار تھری وہیلر کی فروخت 33 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار 907 یونٹس سے 3 ہزار 880 یونٹس تک پہنچ گئی۔چنگچی تھری وہیلر کی فروخت ایک ہزار 977 یونٹس سے ایک ہزار 536 یونٹس ہوگئی جو 22 فیصد کم ہے۔