قلات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں جمعہ کی شب 9 بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
قلات کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔