پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو سفارتی اسناد پیش کردیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اپنی اہلیہ کے ساتھ بگھی میں سوار ہوکر بکنگھم پیلس پہنچے جہاں شاہ چارلس نے ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کا خیر مقدم کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے شاہ چارلس اور برطانوی عوام کے لیے حکومت پاکستان کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شاہی روایت کے مطابق ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے اسناد پیش کرنے کے بعد شاہی گھوڑوں کو گاجریں بھی کھلائیں۔