امریکی صدر جو بائیڈن نے یرغمالیوں کی رہائی کو ’شروعات‘ قرار دے دیا۔
غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام کیا جائے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
حماس نے 13 اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ ساتھ 10 تھائی اور ایک فلپائنی شہری کو بھی رہا کردیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ اور ریڈ کراس نے غزہ سے 24 قیدیوں کو رفح بارڈر کے ذریعے منتقل کرنے کی تصدیق کی۔
دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔