کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ادارے آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 6 گاڑیاں اور اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، آگ چھت پر رکھے جنریٹر کی وجہ سے لگی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے، آگ کی وجہ سے درجنوں دکانین جل گئی ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں لوگوں کے پھنسے ہونے کا بھی خدشہ ہے، آگ میں شدت کی وجہ سے عمارت کے اندر شیشے ٹوٹ کر گررہے ہیں۔
کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔