کراچی میں آج شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجۂ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
شہر میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہر جنوب مغربی بلوچستان پر اثر انداز ہے۔
سسٹم کے زیرِ اثر دادو، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، تھر پارکر، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ، میر پور خاص اور نوشہرو فیروز میں کل آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
جامشورو کے کچھ حصوں اور کراچی میں آج شام یا رات سے کل تک کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے دیگر مقامات پر موسم خشک، سرد رات اور صبح کے وقت میدانی علاقوں میں ہلکی دھند کا امکان ہے۔