خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے۔
کے پی میں امن و امان کی صورتِ حال پر پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر غلام علی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو نکالنا وفاق اور ریاستی اداروں کا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات اچھے ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ سرکاری یونیورسٹی میں 50 فیصد تک بچوں کو اسکالر شپ دی جا رہی ہے۔