حیدر آباد کی اینٹی کرپشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف جعل سازی پر مبنی مقدمے میں دائر کی گئی بریت سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔
حلیم عادل شیخ کی کیس سے بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے عدالت میں کہا کہ کیس 34 سال پرانا ہے، زمین غیر قانونی طریقے سے حاصل ہوتی تو بینک لون نہ دیتا، بینک سے قرضہ لے کر واپس ادا کرنے کا ثبوت بھی عدالت میں دے چکے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کیا کہا؟
کیس پر سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دوسری پارٹیوں کی یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے کہ ہماری کرپشن کو نہ چھیڑو۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ ہمارے 15 سال کو نہ چھیڑو، اس وقت صرف پی ٹی آئی کے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں۔