پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے مقدمات میں گرفتار نہ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 9 مئی واقعات کے ایک مقدمے میں ضمانت پر ہیں، کسی بھی ملزم کو مقدمات کی نوعیت کا جاننا قانونی حق ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد دوسرے میں گرفتار کرنا سیاسی انتقام ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دیگر مقدمات میں درخواست گزار کی گرفتاری کو روکا جائے۔