نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بروقت اور شفاف الیکشن کروانے کی یقین دہانی کرادی۔
سب تک نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہتے ہیں، حکومت شفاف الیکشن یقینی بنائے گی۔