امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ خوشی کا موقع ہے 13اسرائیلی یرغمالی رہا ہوکر اپنوں سے جاملے، انہوں نے کہا کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے خطے کے لیڈرز کو اوول آفس سے متعدد کالز کی گئیں، ہماری کوشش تھی پہلے مرحلے میں 50 سے زائد اسرائیلی رہا کرالئے جائیں۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ آج 13 اسرائیلیوں کو رہا کردیا گیا جس میں خواتین شامل ہیں، امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جاسکے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ جنگ بندی ممکن بنانے پر امیر قطر، مصر ی صدر اور نیتن یاہو کاشکر گزار ہوں، امید ہے آئندہ دنوں میں مزید اسرائیلی قیدی رہا ہوجائیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو امدادی سامان پہنچ سکے گا، ایسا طریقہ کار بنایا ہے کہ خوراک، دوائیں، پانی حماس کے ہاتھ نہ لگے.