حماس نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی اسرائیلی دھمکیوں کو کھوکھلا قرار دے دیا۔
حماس کے پولیٹیکل بیورو ممبر اسامہ حمدان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی کھوکھلی دھمکیاں ہمارا مؤقف تبدیل نہیں کرسکتیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے پابند ہیں، اسرائیل اپنے یرغمالیوں کو بزور طاقت رہا نہیں کرواسکتا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حماس نے یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی موخر کردی کی۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کو 25 نومبر کو 14 یرغمالیوں کو رہا کرنا تھا۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا۔
القسام بریگیڈ کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی رسائی دینی ہوگی۔ معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینئر قیدیوں کو شامل کرنا ہوگا۔
یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کرنے پر اسرائیل نے حماس کو دھمکی دے دی اور کہا کہ حماس نصف شب تک یرغمالیوں کو رہا کرے یا حملوں کےلیے تیار ہوجائے۔