اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق نے سینیٹر اسحاق ڈار کو قائد ایوان سینیٹ نامزد کر دیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ مقرر، سلیم مانڈوی والا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرہوگا، پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان نامزدگی پر اعتراض عائد کیا۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ جب شہبازشریف وزیراعظم نہیں تو قائد ایوان اسحاق ڈار کے بجائے کسی اور سینیٹر کو ہونا چاہئے۔